فیس بک نے عالمی بلڈ ڈونر ڈے پر نئی سہولت فراہم کردی

فیس بک نے خون عطیہ کرنے والے افراد کے عالمی دن کے اعزاز میں بلڈ ڈونیشنز کے نام سے فیس بک پر ایک نیا حصہ متعارف کروا دیا ہے۔
اس حصے میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور برازیل کے لوگوں کو قریبی مقام پر خون کا عطیہ کرنے کا موقع مل سکے گا۔
اس ضمن میں فیس بک کی جانب سے ان ممالک میں پہلے سے ہی خون کی قلت اور خون کے عطیات کی اہمیت سے متعلق آگہی مہم چلائی جارہی ہے۔جو لوگ فیس بک پر بلڈ ڈونیشنز کا وزٹ کرتے ہیں وہ بلڈ ڈونر کے طور پر اپنے آپ کو فیس بک پر رجسٹر کرواسکتے ہیں اور جب کہیں قریب میں خون کی ضرورت ہو تو براہ راست اس کا نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں