بھارتی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ضلع روہتاس کے علاقے نصری گنج میں چاند رات کو پیش آیا جہاں 100 سے زائد افراد ایک پاکستانی نغمے پر رقص کر رہے تھے۔
رقص کی ویڈیو گزشتہ اتوار سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر روہتاس کی ضلعی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 بچوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں چندن تھاتھیرا نامی ایک ہندو نے رقص کی ویڈیو بناکر انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے مقامی رہنما منوج بجرنگی کو بھجوا دی جس نے ویڈیو پولیس کو فراہم کی۔
Load/Hide Comments