برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کا بل منظور کرلیا

لندن:برطانوی دارالعوام میں حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا یورپی یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کا بل منظور کرلیا گیا۔برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی پر قانون سازی کے لیے دارالعوام میں طویل بحث کے بعد بل منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل پر ووٹنگ کے دوران 319 ارکان نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں جب کہ 303 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔بل پر ووٹنگ کے لیے بیمار رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو وہیل چیئر پر اسپتال سے لایا گیا جنہیں 10 منٹ کا کہہ کر 3 گھنٹے تک ایوان میں رکھا گیا۔اسی طرح ایک اور حاملہ رکن پارلیمنٹ کو ووٹ دینے کے لیے مجبور کیا گیا جو بیماری کی حالت میں ایوان میں آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں