واشنگٹن۔۔۔ تارکین وطن کے بچوں کو الگ کرنے پر صدر ٹرمپ کو شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ نیویارک سمیت امریکہ بھر میں شہری سڑکوں پر آگئے۔ میکسیکو نے تارکین وطن سے متعلق امریکی روئیے کو غیر انسانی قرار دے دیا۔صدر ٹرمپ کے تارکین وطن کو داخلے سے روکنے کیخلاف نیویارک، سی آٹل سمیت امریکہ بھرمیں احتجاج شروع ہو گیا۔امریکی صدر ٹرمپ کو کیپیٹل ہل کے دورے کے دوران عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ایک شہری نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے بچوں کا احساس دلانے کی کوشش کی۔دوسری جانب میکسیکو نے تارکین وطن کو بچوں سے الگ رکھنے کے عمل کو غیرانسانی قرار دیا ہے۔ یاد رہے صدر ٹرمپ کے حکم پر تارکین وطن کے 2 ہزار بچوں کو اپنے والدین سے علیحدہ ایک مرکز میں ٹھہرنے پرمجبور کردیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments