لندن…. برطانوی اساتذہ نے چربہ سازی کی لعنت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء اس لعنت سے اچھے خاصے پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ایسے بھی طلباء کی تحریریں آئی ہیں جس میں انہوں نے ہو بہو مضمون کا چربہ پیش کیا۔ ایک نے تو حد کردی۔ اس نے چربہ سازی پر تحریر ایک مضمون کا چربہ تیا رکرلیا اور امتحان میں پیش کردیا۔ اساتذہ کا کہناہے کہ خود وہ جو مضامین تحریر کرتے ہیں طلباء انہیں ہی نقل کرکے ہمارے سامنے پیش کردیتے ہیں۔ایک استاد نے تو کہا کہ چربہ سازی کی وجہ سے انہیں علم کا پتہ نہیں ہوتا اور وہ بالکل کورے ہوتے ہیں۔ انہیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ مشہور اداکار اور ٹائیٹنک کا ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو زندہ ہیں یا مردہ؟ کیونکہ ایک نے تو اسے مردہ ہی قرار دیدیا تھا حالانکہ وہ بقید حیات ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments