پیسے لیکر نقل کے طریقے بتانے والے بھی سوشل میڈیا پر سرگرم

لندن…. یو ٹیوب پر اب ایسے نوجوان اپنی مذموم حرکتیں کررہے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ کئی نوجوان طالب عالموں کو امتحان میں نقل کے طریقے بتا کر خوب پیسے کمانے لگے ہیں۔ ایسے ہی 19سالہ نوجوان کارمی سیلیٹو ہیں۔ جس نے اب اس دھندے سے توبہ کرلی ہے۔ اس نے اعتراف کیا کہ جو کچھ کیا وہ غلط تھا۔ وہ وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالتا تھا اور نوجوانو ںکو نقل کے نت نئے طریقے بتاکر کمائی کرتا رہا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ خود اس نے ہائی اسکول کا امتحان چند سال قبل نقل کرکے پاس کیا تھا۔ ماہرین نے ایسے انٹرنیٹ اسٹارز کی مذمت کی ہے اور طالب علموںکو یاد دلایا ہے کہ انہیں ہمیشہ کیلئے اسکولوں سے نکالا جاسکتا ہے۔ کارمی کے یو ٹیوب چینل پر صارفین کی تعداد 379000سے زیادہ ہے۔وہ ہمیشہ ہی اپنے صارفین سے کہتا تھا کہ انہیں کتابیں وغیرہ پڑھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ سبق کو دہرانا بورنگ چیز ہے اسلئے وہ ان سے نقل کرنے کے طریقے سیکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں