افغانستان، سیکیورٹی چوکی پر طالبان کا حملہ ، 14 اہلکار ہلاک ، متعدد افراد زخمی

کابل۔۔۔ افغانستان میں طالبان کی طرف سے سیکیورٹی چوکی پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 14اہلکار ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ فاریاب کے ضلع خاوجہ سبز پوش میں طالبان نے ایک پولیس چوکی پر اچانک دھاوا بول دیا ۔ جھڑپ میں 14 سیکیورٹی اہلکارہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تاہم حملے میں کسی طالبان کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں