لندن….. برطانیہ میں ترش پھلوں کی قلت سے نمٹنے کیلئے ایک سپر اسٹور میں ہرے رنگ کے لیمن فروخت کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اسپین میں خراب موسم کی وجہ سے ترش پھلوں کی برطانیہ درآمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وہاں سے لیموں نہیں آرہے اسلئے اب ہرے لیموں سے کام چلایا جارہاہے جو 2دن بعد ہی زردی مائل ہوجاتے ہیں۔ یہ ہرے لیموں جنوبی افریقہ سے درآمد کئے جاتے تھے تاہم لیموں کا سیزن جون کے آخر میں شروع ہوتا ہے۔ ٹیسکو نامی سپر اسٹور عام طور پر ہرے لیمن فروخت نہیں کرتا لیکن قلت کے باعث ااس نے یہ لیمن فروخت کرنا شروع کردیئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments