لندن ۔۔۔ برطانیہ کے وزیر تجارت لیام فوکس نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ یورپی مشترکہ تجارتی منڈی کا حصہ نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن حکومت یہ واضح کر چکی ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ یورپی سنگل مارکیٹ اور کسٹمز یونین میں شامل نہیں رہے گا۔ برطانوی وزیر کے مطابق عوام نے بریگزٹ ریفرنڈم میں ان معاملات پر برطانوی کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا۔ اس لیے تجارتی منڈی میں شامل رہ کر لندن حکومت دوبارہ یہ اختیارات واپس برسلز کے حوالے نہیں کرنا چاہتی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments