انقرہ: ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ترک صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس کے مطابق تقریباً 53 فیصد ووٹ طیب اردوان نے حاصل کیے۔ اپوزیشن امیدوار محرم انجے 31 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔فتح کے بعد ریلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھے صدارت کے لیے مینڈیٹ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر اعتبار بڑھانے کےلیے اقدامات جاری رہیں گے۔ترکی کے مقامی وقت کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہی اور پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments