بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر اپنی مختلف انداز کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو تو حیران کرتے ہی رہتے ہیں، لیکن اب انہوں نے اپنے بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کرکے اپنی بہترین دوست اور ممکنہ لائف پارٹنر دپیکا پڈوکون کو بھی حیران کردیا۔رنویر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ایک وہ کہیں سے بھی رنویر نہیں لگ رہے، لیکن بالوں کے اسٹائل کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی فیشن اور اسٹائلنگ کا کتنا شوق رہا ہے۔اداکار نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ‘ 1985 سے ہر چیز میں پہل کرنے والا’۔یہاں انہوں نے ‘Avant Garde’ کا لفظ استعمال کیا، جس سے مراد ایک ایسا انسان ہے جو ہر چیز، ہر فیشن یا آئیڈیا میں پہل کرے اور پیش رو کا کردار ادا کرے۔اب اداکار نے تو یہ تصویر پوسٹ کردی، لیکن دپیکا کو شاید یقین نہیں آیا کہ یہ رنویر ہوسکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک ایموجی کے ساتھ تبصرہ کیا، ‘نہیں ں ں ں’۔
جس پر رنویر سنگھ نے بھی دوبدو جواب دیتے ہوئے لکھا، ‘بدقسمتی سے۔۔۔۔ہاں’۔
واضح رہے کہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ دپیکا اور رنویر رواں برس 10 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں، دونوں اداکار اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پوسٹس پر دلچسپ تبصرے کرتے رہتے ہیں۔
Load/Hide Comments