بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں جاری طوفانی بارشوں سے حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں 24 گھنٹوں سے جاری طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے، شہر کے ہزاروں اسکول اور دفاتر بند ہیں جب کہ اہم شاہراہیں بھی تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ شدید بارش سے ایک رہائشی عمارت کا کچھ حصہ بھی گر گیا جس سے نیچے کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ بارشوں سے اب تک پیش آنے والے حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ممبئی میں 24 گھنٹوں کے دوران 231 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جب کہ شہر میں مزید بارش متوقع ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments