لاہور: سیشن عدالت نے گلوکار و اداکار علی ظفر کی طرف سے گلوکارہ میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کے بعد میشا شفیع سے جواب طلب کرلیا۔لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران علی ظفر کے وکیل رانا انتظار حسین نے دلائل دیئے کہ میشا شفیع نے ان کے موکل پر جنسی طور پر ہراساں کرنے سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی۔وکیل رانا انتظار حسین نے دلائل کے دوران کہا کہ میشا شفیع کے جنسی ہراساں کرنے کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، انہوں نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے علی ظفر پرالزامات لگائے، لہذا عدالت میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ علی ظفر نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد ایڈووکیٹ خواجہ طارق رحیم کی وساطت سے میشا شفیع کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments