اردن۔۔۔اسرائیل نے غزہ کے جانب سے جلتے ہوئے کاغذی جہازوں کا انتقام مقبوضہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی فصلیں نذرآتش کرکے لے لیا ہے۔فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلوس میں جبل سلمان الفارسی کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کے کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں فصلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔یہودی کالونی کے آباد کاروں نے بورین قصبے کی عنو کے مقام پر موجود زرعی اراضی،زیتون کے باغات اور پھل دار باغات میں آگ لگا دی،جس کے نتیجے میں فصلیںجل کر خاکستر ہوگئی۔فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری آگاہ کیا گیا مگر ریسکیو ٹیمیں دانستہ طورپر تاخیر کی مرتکب ہوئیں اور ان کے پہنچنے تک وسیع پیمانے پر فصلیں اور باغات جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments