پیرس ۔۔۔فرانس کی انسداد دہشت گردی پولیس نے مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 مشتبہ انتہا پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں سے کی گئیں۔ زیادہ لوگ جزیرہ کورسیکا سے گرفتارکیے گئے ہیں۔ گرفتار افراد پر شبہ ہے وہ ملک میں مسلمانوں کی جان ومال پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔فرانس کی داخلی سلامتی کے مانیٹرنگ ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد منظم گروپ کا حصہ ہیں اور ان پر اسلام سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف پرتشدد جرائم کے ارتکاب کا شبہ ہے۔ سیکیورٹی حکام کو معلوم ہوا ہے کہ مشتبہ ملزمان اسلحہ کے حصول کے لیے کوشاں تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments