جرمنی سے غائب کرین مصر سے برآمد

قاہرہ۔۔۔ جرمنی میں چوری ہونے والی48 ٹن وزنی کرین مصر سے برآمد ہو گئی۔ چند ماہ قبل جرمنی کے شہر شٹوٹگارٹ سے چوری ہونے والی 48 ٹن وزنی کرین کے مالک نے پولیس کے پاس کرین چوری کی شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے تمام متعلقہ اداروں کی مدد سے گم ہونے والی کرین کا سراغ لگانے کی پوری کوشش کی تاہم کوئی پتا نہ چلا۔پولیس نے مجرم کی نشاندہی پر 5 ہزار یورو انعام کا بھی اعلان کیا۔کرین کے مالک کا کہنا ہے کہ کرین کی قیمت 2 لاکھ یورو ہے اور اسے آخری بار جرمنی کے علاقے ارفورٹ کی طرف لے جاتے دیکھا گیا۔ 3 ماہ کے بعد کرین کے بارے میں پتا چلا کہ وہ مصر کے شہر سکندریہ پہنچا دی گئی ہے اور اس وقت سکندریہ کے کسٹم حکام کے پاس ہے۔ کرین چور اسے سمندرہی کے راستے مختلف ممالک سے گزار کرمصر لے گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں