شمالی کوریا نے جوہری سرگرمیاں تیز کر دیں، امریکی ٹی وی

امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ شمالی کوریا نے ایٹمی پروگرام ختم کرنے کے بجائے جوہری سرگرمیاں تیز کر دیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ شمالی کوریا نے ایٹمی پروگرام ختم کرنے کے بجائے جوہری سرگرمی بڑھا دی ہیں۔ پیانگ یانگ نے پلاٹینیم پیداکرنے والے ری ایکٹر کو ٹھنڈا کرنے والے نظام کو جدید اور قریب میں نئی عمارت بنانا شروع کردی۔ امریکی حکام نے شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردی ہیں۔دوسری طرف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل روکنے کیلیے دفاعی نظام نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں سے نمٹنے کیلیے فوجی بجٹ میں ایک ارب ڈالر مختص کردیے ہیں۔ ریاست ہوائی میں میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سینیٹ کو بریفنگ میں بتایا کہ شمالی کوریا کو اب بھی جوہری خطرہ سمجھتے ہیں، شمالی کوریا نے جنگ کوریا میں ہلاک امریکی فوجیوں کی باقیات تاحال واپس نہیں کیں، کم جونگ ان کی حکومت سے مزید مذاکرات ہوں گے۔ادھر روسی میڈیا نے خبر دی ہے کہ شمالی کوریا نے تاحال اپنے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں