نئی دلی: بھارتی ریاست اترکھنڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ اترکھنڈ کے ضلع پوری گھروال کے علاقے دھوما کوٹ میں مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث 40 سے زائد مسافر ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا جس کے دوران 20 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔گھروال کے کمشنر دلیپ جوالکر کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ہلاک افراد کی تعداد میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ضلع پوری گھروال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس جگت رام جوشی کا کہنا ہے کہ حادثہ گیون گاؤں کے قریب پیش آیا جب کہ مسافر بس میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے جو 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments