ٍریوڈی جنیرو۔۔۔برازیل میں نوزائیدہ کو دفن کرنے کے 7 گھنٹے بعد پولیس نے زندہ نکال لیا۔بچی کی حالت تو خطرے سے باہر ہے لیکن اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔برازیلین میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ وسطی برازیل کی ریاست میٹو گروسومیں واقع زنگو نیشنل پارک کے علاقے میں پیش آیا جہاں متعدد قبائلی رہائش پذیر ہیں۔مقامی پولیس نے کمائےیورا نامی قبیلے سے تعلق رکھنے والی بچی کی دادی کو حراست میں لے لیا ہے جس پر ارادةًقتل کا الزام ہے۔پولیس نے بچی کی ماں کو بھی حراست میں لیا جسے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔کیس کی تحقیقات پر مامورپولیس آفسر کا کہنا تھا کہ پولیس اس نکتہ پر تحقیقات کر رہی ہے کہ آیابچی کو مردہ سمجھ کر دفن کیا گیا یا زندہ دفن کرنے کا ارتکاب جان بوجھ کر کیا گیا ۔کمائےیورا نامی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پولیس کو بتایا کہ بچی کی ماں نے پیدائش کے بعد بچی کو فرش پر بھی دے ماراتھا جس سے اس کے سر میں شدیدضرب بھی لگی تاہم بچی چوٹ لگنے کے باوجود زندہ رہی اور یہ لوگ سمجھے کہ بچی کی موت واقع ہو چکی ہے۔ افسوس ناک بات ہے کہ اس معاملے میں انتہائی غیر ذمہ داری اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا گیا ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments