واشنگٹن …. آن لائن ٹریول ایجنٹس نے سیاحوں کو لوٹنے کا ایک نیا طریقہ اپنالیا ہے۔ وہ انہیں سستی پروازو ںکا ٹکٹ دیتے ہیں اور انکی خریداری کے بعد فوری طور پر ٹکٹ کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں اور پھر وہ مزید رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ بات صارفین کے حقوق کے گروپ نے بتائی۔ اس کا کہناہے کہ ایسے ٹریول ایجنٹس چھوٹی ویب سائٹ سے سیاحوں کو اپنا شکار بناتے ہیں۔ یہ لوگ ساتھ ہی اپنا اشتہار بڑے سرچ انجن پر بھی ڈال دیتے ہیں۔ گروپ نے اس بارے میں تحقیقات شروع کردی کہ آخر سستے ٹکٹ دینے کے بعد صارفین سے مزید پیسے کیوں ہتھیائے جارہے ہیں۔ ایک خاتون کیم ہکس کا کہناہے کہ انہوں نے وینکوور کے لئے 415پونڈ کے واپسی ٹکٹ کیساتھ بکنگ کرائی مگر دوسرے دن ہی اضافی 79پونڈ طلب کئے گئے۔ مجھے اپنی بیمار والدہ کو دیکھنے کیلئے جانا تھا لیکن میں نے اضافی رقم دینے سے انکار کردیا اور فلائٹ کینسل کرادی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے دن ہی ان سے کہا گیا تھا کہ ٹکٹ کی قیمت میں 160پونڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا ٹکٹ منسوخ کروا کر دوسری ایئرلائنز سے پرواز کی ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments