اسرائیلی فوج نے زخمی ہونے والے دو افرادکو حراست میں لے لیا
زخمیوں میں ایک 16 سالہ لڑ کابھی شامل ہے جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
رفح فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی
فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور کم سے کم 3
زخمی ہوگئے، قابض فوج نے زخمی ہونے والے2 افرادکو حراست میں لے لیا
۔مرکزاطلاعات فلسطین کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی
مشرقی سرحد پر حفاظتی باڑ کے قریب کھڑے چار فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے
میں ایک فلسطینی جاں بحق اور تین خمی ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں
میں ایک 16 سالہ لڑا بھی شامل ہے جو زخمی حالت میں وہاں سے فرار ہونے میں
کامیاب ہوگیا۔ اسے رفح میں یوسف النجار ہسپتا ل داخل کردیا گیا ۔ اسرائیلی
فوج نے زخمی ہونے والے دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ۔قبل ازیں اسرائیلی
فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ غزہ کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے
ایک فلسطینی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا جب کہ متعدد فلسطینیوں کو حراست میں
لیا گیا ۔ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے الزام عائدکیا کہ غزہ کی پٹی کی
مشرقی سرحد پر دراندازی اور تشدد کے واقعات میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)
ملوث ہے۔
Load/Hide Comments