واشنگٹن…. امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈرنے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معاشی مسائل پر گفتگو کی ہے۔ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم ٹروڈر نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ ان کی حکومت کے پاس اسٹیل اور المونیم پر عائد نئے امریکی ٹیکسوں کا جواب دینے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان سارہ سینڈرزنے جاری ایک بیان میں کہاکہ صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیرِ اعظم کو ٹیلی فون کیا جس کے دوران دونوں رہنماﺅں نے معیشت سے متعلق دو طرفہ امور پر بات کی۔امریکی صدر اور کینیڈین وزیرِ اعظم کے درمیان جی سیون اجلاس کے بعد یہ پہلا باقاعدہ رابطہ ہے جس میں صدر ٹرمپ نے ٹروڈو کو بہت بد دیانت اور کمزور شخص قرار دیا تھا۔کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم ٹروڈر نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ ان کی حکومت کے پاس اسٹیل اور المونیم پر عائد نئے امریکی ٹیکسوں کا جواب دینے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments