انقرہ…. ترکی کی فوج نے بتایا ہے کہ اس نے شمالی عراق اور ترکی کے جنوب مشرق میں فضائی حملوں میں8 مسلح کردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ حملے عراق کے علاقے زاب اور ترکی کے جنوب مشرق میں دو صوبوں شرناق اور وان میں کئے گئے۔اس سے قبل ترکی کی فوج نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں بتایا تھا کہ عراق کے علاقے افاسین باسیان میں فضائی حملوں کے نتیجے میں4 مسلح کرد مارے گئے تھے۔حالیہ عرصے میں ترکی نے شمالی عراق بالخصوص جبلِ قندیل کے علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی کے اڈوں پر ضربوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ترکی کا کہنا تھا کہ ترکی کی جانب سے جبلِ قندیل میں زمینی حملہ بھی کیا جا سکتا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کردستان ورکرز پارٹی کے سینیئر ارکان کا گڑھ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments