ہتک عزت کا دعویٰ: میشا شفیع کو 13 اگست کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری

لاہور: سیشن عدالت نے گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کے دوران جواب داخل نہ کروانے پر میشا شفیع کی طلبی کا نوٹس ان کے گھر کے باہر چسپاں کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی، تاہم عدالتی حکم کے باوجود میشا شفیع نے جواب داخل نہ کروایا۔
مختصر سماعت کے بعد عدالت نے طلبی کا نوٹس میشا شفیع کے گھر کے دروازے پر چسپاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے گلوکارہ کو 13 اگست کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کردیا اور سماعت ملتوی کردی۔لاہور: سیشن عدالت نے گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کے دوران جواب داخل نہ کروانے پر میشا شفیع کی طلبی کا نوٹس ان کے گھر کے باہر چسپاں کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی، تاہم عدالتی حکم کے باوجود میشا شفیع نے جواب داخل نہ کروایا۔مختصر سماعت کے بعد عدالت نے طلبی کا نوٹس میشا شفیع کے گھر کے دروازے پر چسپاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے گلوکارہ کو 13 اگست کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کردیا اور سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں