برزبن…. دنیا کی مختلف ایئرلائنز طویل مسافت کی پروازو ں کیلئے اب اپنے مسافروں کو ڈبل بیڈ سویٹس کی سہولتیں بھی فراہم کرنے لگی ہیں۔ واضح رہے کہ صرف آسٹریلیا کے لئے 17گھنٹے کی پرواز ہوتی ہے جس میں نہ صرف مسافروں کے پائوں سوج جاتے ہیں بلکہ وہ سخت بے آرامی کا شکار ہوجاتے ہیں۔اگرچہ حالیہ برسوں میں اکانومی کلاس کو بھی بہتر بنایا گیا ہے تاہم بزنس کلاس میں ایسے مسافروں کو جن کا یکطرفہ کرایہ 8ہزار ڈالر وصول کیا جاتا ہے انہیں ڈبل بیڈ کی سہولت دی جارہی ہے اس کے علاوہ ان کے لئے پرائیویٹ باتھ روم بھی بنائے گئے ہیں اور ملاقاتوں کیلئے لائونجز بھی ہیں۔ اس قسم کا انتظام 6ایئرلائنز نے کیا ہے۔ مسافروں کیلئے خصوصی مینو تیار کئے جاتے ہیں جبکہ ان کے سامان رکھنے کیلئے بڑی جگہ دی جاتی ہے۔ کنتاس میں 40کلو سامان لیجانے کی اجازت ہے لیکن اگر آپ مستقل اسی ایئرلائنز سے پرواز کرتے ہیں تو 60کلو تک وزن لے جاسکتے ہیں۔ وہاں بھی خصوصی کلاس کے مسافروں کو اسی طرح کی سہولتیں ملتی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments