لوٹن….. لوٹن ایئرپورٹ پر 230مسافروں سے بھرا ہوا ایک طیارہ ڈرون سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا۔ اس وقت یہ ڈرون طیارے سے صرف 10فٹ کے فاصلے پر تھا۔ لوٹن سے پرواز کے بعدایئر بس صرف 7000 فٹ پر پرواز کررہی تھی کہ اچانک ایک ڈرون سامنے آگیا۔ یہ ڈرامہ اس وقت ہوا جب یہ طیارہ شہر سے صرف 7میل دور جنوب مغرب میں تھا۔ ایئر سیفٹی کے تحقیقاتی افسروں نے اسے ’’اے درجے‘‘ کا سانحہ قرار دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ٹکرانے کا سنگین خطرہ تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ کی ذہانت اور چابکدستی کی وجہ سے طیارہ حادثے سے محفوظ رہا۔ یہ ڈرون غیر قانونی طور پر اڑایا جارہا تھا ۔ حال ہی میں ایک رپورٹ بھی شائع کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اس سال کے اوائل میں ڈرون اور طیاروںمیں ٹکرائو سے بچنے کے واقعات 3گنا بڑھ گئے ہیں۔ 2017ء میں اس طرح کے 92واقعات ریکارڈ کئے گئے تھے جبکہ 2015ء میں اس طرح کے صرف 29واقعات ہوئے تھے۔ جنوری میں بھی ایک ایئر بس 319جس میں 160مسافر سوار تھے ڈرون سے ٹکرانے سے بال بال بچا تھا اس وقت یہ طیارہ ہیتھرو سے پرواز کررہا تھا اور ڈرون اس سے 20فٹ کے فاصلے پر تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments