انقرہ۔۔۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنی سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ اجلاس میں رکن پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ادارے کو پس پردہ ڈالنے والے کسی بھی مؤقف کے سامنے ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ہم نے دہشتگردی کی زنجیر کے کئی ایک مہروں کو توڑ ڈالا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کیخلاف جنگ بھی مسلسل جاری ہے۔ بتایا کہ پیر کوحلف برداری کی تقریب کے بعد ترکی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں ضروری کارروائی کے بعد ایوان ِ صدر میں ایک شاندار فرائض کے آغاز کی داغ بیل ڈالی جائیگی۔تقریب میں 22 ممالک کے صدور، 17 وزرائے اعظم، نائب صدور اور اسپیکرانِ اسمبلی شرکت کر یں گے۔طیب اردگان کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ میں قومی اسمبلی سے بھی بعض شخصیات شامل ہو سکتی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments