ایتوشا، جنوبی افریقہ…. بجو ایک بڑا لیچڑ قسم کا جانور سمجھا جاتا ہے اور خواہ مخواہ دوسرے جانوروں سے چھیڑ چھاڑ کے حوالے سے بھی مشہور ہے تاہم یہ چھیڑ چھاڑ اس کے لئے اس بار کافی مہنگی پڑی۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ کے اوریکس نیشنل پارک میں ایک بجو بار بار نوکیلے سینگوں والے ہرن کو جسے اینٹی لوپ بھی کہا جاتا ہے بار بار چھیڑ رہا تھا۔ کئی بار اس نے جارحانہ انداز سے بھی ہرن پر حملہ کیا۔ آخر ہرن کب تک برداشت کرتا۔ اس نے غصے میں آکر بجو کو ایک زو ر دار ٹکر ماری اور بجو کسی کھلونے کی طرح اچھل کر کافی بلندی پر پہنچا اور وہاں سے نیچے گر گیا۔ کہا جاتا ہے کہ بجو جس ہرن سے مخاصمت مول لے رہا تھا وہ بجو کے سائز سے 10گنا بڑے سائز کا تھا مگر چھیڑ چھاڑ کی عادت کے ہاتھوں مجبور ہوکر اس نے اپنی مصیبت کو دعوت دی اور ہرن کو چھیڑا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ بجو کو دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ جیسے وہ خاص ہرن کو چھیڑنے کے مقصد سے اس علاقے میں داخل ہوا تھا۔ مگر بجو کو ہرن کی طاقت اور اسکے دونوں میخ نما سینگوں کی شدت کا اندازہ نہیں تھا۔ موقع کی تصاویر اتارنے والے فوٹو گرافر کا کہناہے کہ واقعہ کے بعد بجو کو بھاگتے بنی۔ اسی وجہ سے وہ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ یہ بجو اب زندہ ہے یا نہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments