معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل و اداکارہ ہیلی بالڈ وین سے منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ہیلی کے ساتھ ان کی شادی کامیاب رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین کی منگنی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں تاہم ان دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ بعدازاں گلوکار نے انسٹاگرام پر ہیلی بالڈ وین کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کی تصدیق کردی۔جسٹن نے اپنی منگیتر سے اظہار محبت کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔گلوکار نے ہیلی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ان کا خیال رکھیں گے، ان کے اہل خانہ اُن کی عزت کریں گے اور وہ ان کے گھر عزت و وقار سے رہیں گی۔جسٹن بیبر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہیلی بالڈ وین ان کے لیے ہمیشہ سب سے پہلے رہیں گی، وہ ان کی زندگی ہیں اور اب وہ کسی اور کے ساتھ زندگی گزارنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا ’مجھے ہیلی بالڈ وین نے بہتر بنادیا ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کو سراہتے ہیں، ہیلی کے ساتھ ہر چیز اچھی لگتی ہے اور اب میں زندگی کے خوشگوار حصے کا انتظار نہیں کرسکتا‘۔
Load/Hide Comments