امریکی صدر یورپ جائیں گے

واشنگٹن…. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہفتے پر محیط دورے پر منگل کو یورپ کے لیے روانہ ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دورے کو امریکا اور اس کے نیٹو اتحادیوں کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے ایک امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔ اس دورے میں ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے بھی ملاقات کریں گے۔ پوٹن کے ساتھ یہ ملاقات ٹرمپ کے اس دورے کی آخری منزل ہیلسنکی میں ہو گی۔ ٹرمپ اس دورے میں سب سے پہلے بیلجیئم جائیں گے۔ اس کے بعد انہیں برطانیہ اور سکاٹ لینڈکا دورہ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں