دمشق: اسرائیل نے سرحد پار شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فوجی پوسٹوں کو نقصان پہنچا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق اسرائیل نے گولن کی پہاڑیوں کی دوسری طرف شامی حدود میں فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جب کہ اس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔شام کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبہ قونترا میں گولن کی پہاڑیوں کے قریب میزائلوں سے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کی حدود میں آنے والے ڈرون کو گرانے اور پھر مزاحمت کے بعد شامی فوج کی تین پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی ڈیفنس فورس نے اپنے بیان میں کہا کہ شام اپنی حدود سے سرحد پار کارروائیاں روکنے کا ذمہ دار ہے، اگر سرحد پار سے کارروائیاں ہوئیں تو مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments