لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی اخبار کو انٹر ویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایسا کوئی شخص نظر نہیں آتا جو 2020 کے انتخابا ت میں انہیں شکست دے سکے ۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کی انتخابی مہم کے لیے بریڈ پارسکل کو ہی ڈیجیٹل اسٹریٹیجسٹ مقرر کیا ہے اور یہی 2016 میں ہونے والے انتخابات میں ان کی ڈیجیٹل ٹیم کے سربراہ تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ملکہ برطانیہ سے بڑی خوش گوار ملاقات رہی، وہ بہت خوبصورت خاتون ہیں، ظاہری اور باطنی طور پر وہ بہت اچھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ نے انھیں بتایا کہ بریگزٹ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 4 روزہ دورہ برطانیہ کے بعد واپس روانہ ہوگئے، ان کی آمد سے قبل وہاں عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments