پورٹ کرسٹو….. کہتے ہیں کہ زندگی ہو تو انتہائی نامساعد حالات میں بھی جان بچ جاتی ہے اور ایسا ہی کچھ یہاں ایک برطانوی شخص کے ساتھ پیش آیا جو مشہور سیاحتی مقام پورٹو کرسٹو کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا۔ اس موقع کی جو وڈیو جاری ہوئی ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نامعلوم شخص ہوٹل کی ساتویں منزل پر مقیم تھا اور بالکنی میں ٹہل رہا تھا کہ اچانک اسکے قدم ڈگمگائے اور وہ ساتویں منزل سے نیچے جاگرا۔ اگر وہ زمین پر گرتا تو یقینی طورپر اسکا بچنا محال تھا لیکن شدید زخمی ہوجانے کے باوجود وہ زندہ سلامت ہے اور اسپتال میں داخل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ برطانوی شخص بالکونی سے گرنے کے بعد زمین پر پہنچنے سے قبل تیسری منزل کے پارکنگ میں کھڑی ایک کار کے بونٹ پر گرا جس سے بونٹ تباہ ہوگیا مگر اس شخص کی جان بچ گئی۔ یہ واقعہ مقامی مالور ہوٹل میں پیش آیا ہے۔ ایمرجنسی سروسز کا کہناہے کہ اگر یہ کار یہاں پر نہ ہوتی تو اس کی موت یقینی تھی یہ اور بات ہے کہ کار تباہ ہوچکی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments