نیویارک: امریکا کے بزنس میگزین فوربز نے دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے 100 انٹرٹینرز کی فہرست جاری کردی جس میں امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر 34 ارب روپے سے زائد کما کر سب سے زیادہ کمانے والے انٹرٹینر بن گئے۔امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر نے سال 18-2017 میں 34 ارب 64 کروڑ 17 لاکھ پچاس ہزار روپے کما کر تمام انٹرٹینرز کو پیچھے چھوڑ دیا اور اس میں بڑا حصہ ان کی گزشتہ سال ہونے والی کونر مک گریگر سے فائٹ کا ہے جس میں انہوں نے مکس مارشل آرٹس کے بادشاہ کو شکست دی تھی۔فہرست میں دوسرے نمبر پر آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار جارج کلونی ہیں جن کی گزشتہ سال آمدنی 28 ارب 56 کروڑ 42 لاکھ پچاس ہزار روپے رہی۔ریئلٹی اسٹار کائلی جینر 20 ارب 23 کروڑ 80 لاکھ پچھتر ہزار روپے کما کر سب سے زیادہ کمانے والے فنکاروں میں تیسرے نمبر پر رہیں۔اسی طرح ہالی ووڈ سپر اسٹا رڈیوین جانسن جو ‘دی راک’ کے نام سے مشہور ہیں، کی آمدنی گزشتہ سال تقریباً دگنی رہی۔ فاسٹ اینڈ فیوریس اور جمانجی جیسی بلاک بسٹر فلمیں دے کر رڈیوین جانسن نے 15 ارب 7 کروڑ 22 لاکھ روپے کمانے میں کامیاب ہوئے اور اس فہرست میں ان کا نمبر پانچواں ہے۔ ارجنٹینا کے نامور فٹبالر لیونل میسی 111 ملین ڈالر کے ساتھ 8ویں، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو 108 ملین ڈالر کے ساتھ 10ویں اور برازیل کے نیمار 13ویں نمبر پر ہیں۔ بھارت کے دو اداکار ہی فہرست میں جگہ بنا پائے، اکشے کمار ساڑھے 40 ملین ڈالر کے ساتھ 76ویں اور سلمان خان 37.7 ملین دالر کے ساتھ 82ویں نمبر پر ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments