بھارت میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران مفتی اعجاز ارشد قاسمی کو خاتون وکیل فرح فیاض کو تھپڑ مارنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران تین طلاق کے معاملے پر بحث جاری تھی کہ اسی دوران خاتون وکیل نے عالم دین کو جانور قرار دیا جس کے بعد دونوں کھڑے ہوگئے اور بحث کرنے لگے ، اسی دوران خاتون نے مولانا کو تھپڑ جڑ دیا جس کے جواب میں اعجاز ارشد قاسمی نے بھی تھپڑوں کی بارش کردی۔مفتی اعجاز ارشد قاسمی زی ہندوستان کے پروگرامز میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھی وہ اس ٹی وی پروگرام میں شریک تھے جس میں تین طلاق کا معاملہ زیر بحث لایا گیا تھا۔ پینل پر سپریم کورٹ کی سینئر وکیل فرح فیاض بھی موجود تھیں۔اس سے پہلے کہ پروگرام کے دیگر شرکا یا چینل انتظامیہ دونوں تک پہنچ پاتی، خاتون نے لائیو شو کے دوران مفتی اعجاز کو تھپڑمار دیا جس کے جواب میں مولانا نے بھی خاتون پر تھپڑوں کی بارش کردی۔لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران ہونے والے جھگڑے کے فوری بعد چینل انتظامیہ نے پولیس کو بلالیا جس نے سٹوڈیو سے ہی مفتی اعجاز ارشد قاسمی کو گرفتار کرلیا۔
Load/Hide Comments