ماسکو….. سینٹ پیٹرز برگ میں ایک بچی کو جو ایک عمارت کی پانچویں منزل سے لٹک رہی تھی بچا لیا گیا۔ وہ اپنے فلیٹ کی بالکونی میں کھیل رہی تھی جبکہ والدین اسے بند کرکے باہر گئے ہوئے تھے۔ تقریباً20منٹ تک وہ بالکونی سے لٹکی رہی۔ بعد ازاں پولیس اور ہمسایوں نے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اسے بچالیا ۔ وہ اتنی دیر تک مدد کیلئے پکارتی رہی۔ادھر ایک اورواقعہ میں ماسکو میں چوتھی منزل سے گرنے والے 3سالہ بچے کو بچالیا گیا۔2محنت کشوں نے اچانک دیکھا کہ بچہ ٹیبل پر چڑھ کر کھڑکی کھول رہا ہے۔ انہیں اندازہ ہوگیا کہ اب یہ باہر نکلنے کی کوشش کریگا۔ وہ وہاں جاکر کھڑے ہوگئے۔ اتنی دیر میں بچے نے40فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگادی۔ مکان میں اسکی نانی اس کی دیکھ بھال کررہی تھی۔ بچے کو فوری اسپتال لیجایاگیا تو پتہ چلا کہ اسکے گھٹنے میں معمولی زخم آیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments