اولیونگڈو ، جنوبی کوریا….. جنوبی کوریا میں سمندری خزانے وغیرہ کی تلاش کا کام کرنیوالی ایک فر م کے غوطہ خوروں نے روس کا ایک جنگی جہاز ڈھونڈ نکالا ہے۔ جس پر 10ارب پونڈ مالیت کا سونا لدا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈونسکوئی اپنے وقت کا مشہور جہاز تھا اور جاپان کے ساتھ ہونے والی جنگ توشیما کے دنوں میں روسیوں نے دیمتری دونسکوئی نامی جنگی جہاز 1905ء میں حفظ ماتقدم کے طور پر اس خیال سے خود ہی غرق کردیا تھا کہ کہیں یہ جاپانیو ںکے ہاتھ نہ لگ جائے۔ کہا جاتا ہے کہ ڈونسکوئی کو جب ڈبویا گیا توتمام روسی بحری بیڑے کے اخراجات پورے کرنے کی غرض سے اس پر اربوں پونڈ کا سونا لاد دیا گیاتھا۔ اس زمانے میں سونے کی قیمت 10ارب پونڈ تھی جو آج کے حساب سے 133ارب ڈالر کے برابر ہے۔ روسیوں نے اس جہاز کی باقیات ملنے کی خبر ملتے ہی اپنے جہاز او راس میں موجود دولت پر اپنا حق جتا دیا ہے او رجنوبی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس جہاز کو اسی حالت میں روس کے حوالے کردے۔ روس کا کہناہے کہ یہ جہاز او راس میں موجو د سونا اپنی اصل حالت میں اس کے حوالے کردیا گیا تو اس کے جنوبی کوریا کیساتھ تعلقات میں نمایاں بہتری آئیگی اور دو طرفہ جذبہ خیر سگالی کو فروغ حاصل ہوگا۔ اب تک جنوبی کوریا نے روس کے اس مطالبے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ 1905ء کی جنگ کے موقع پر وقائع نویسوں کے طور پر کام کرنے والوں کا خیال ہے کہ شاید جاپان بھی اس سونے پر اپنا حق جتانے کے بارے میں سوچ رہا ہو جبکہ عملی طور پر جاپان کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments