ایتھنز: یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب جنگلات میں لگنے والی خطرناک آگ نے آبادی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی اور کئی لاپتہ ہوگئے۔ آگ ایتھنز کے اردگرد تقریباً 50 کلومٹر تک پھیل چکی ہے، جس سے اب تک 100 کے قریب گھر اور 200 سے زائد کاریں جل چکی ہیں۔سب سے زیادہ نقصان رفینا شہر میں ہوا جہاں 3 افراد ہلاک ہوئے۔300 فائر فائٹرز، 5 طیارے اور 2 ہیلی کاپٹرز آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔تاہم یونانی فائربریگیڈ کی ترجمان کے مطابق آگ بہت بڑے رقبے پر پھیلے ہونے کے سبب یورپی ممالک سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔دوسری جانب مقامی آبادی کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments