پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستانی ثقافت سے بے حد متاثر ہیں اور ہر دفعہ ہی پاکستان کے طور طریقے اپناتے ہوئے نظر آتے ہیں، اس مرتبہ انہوں نے مسواک کا استعمال کیا اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
جرمن سفیر نے حال ہی میں اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں کی سیر کی اور وہاں کے مختلف مناظر اور تجربات کو ٹوئٹر پر شیئر کیا۔پہاڑی علاقے میں جب انہیں دانت صاف کرنے کی ضرورت پیش آئی تو انہوں نے دیسی انداز اپنایا اور مسواک سے دانت صاف کرتے ہوئے ایک تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی اور ساتھ میں لکھا، ’پہاڑوں کے درمیان بغیر پانی کے دانت کیسے صاف کیے جاتے ہیں؟ ایک پاکستانی دوست نے مجھے بتایا کہ ملیٹھی (مسواک) کا استعمال کریں۔ یہ اچھا تھا اور کام کر گیا. کیا آپ نے کبھی یہ تجربہ کیا ہے؟‘
مداحوں کی جانب سے جرمن سفیر کے اس عوامی انداز کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے اور ان کی یہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ بھی مارٹن کوبلر اپنی سرگرمیوں سے لوگوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔
Load/Hide Comments