واشنگٹن….. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جان برینن اور اوباما دور کی انتظامیہ میں شامل بعض ناقدین کی سکیورٹی کلیرنس واپس لینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ وائٹ ہاو¿س نے اس سلسلے میں انٹیلی جنس، قانون فافذ کرنے والے ادارے اور قومی سلامتی کے سابق سربراہان کے نام جاری کئے ہیں۔پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز کا کہنا تھا کہ ان افراد نے اپنے ملازمتوں سے سیاسی فائدے اٹھائے اور صدر ٹرمپ کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے۔ سارہ سینڈرز نے جن افراد کے نام لیے ہیں ان میں سابق ایف بی آئی ڈائریکٹرجیمز کومی ، اینڈریو مک کیب، سابق ڈائریکٹر قومی انٹیلی جنس کلپر، سابق مشیر قومی سلامتی سوزن رائس اورسابق ڈائریکٹر قومی سلامتی ایجنسی مائیکل ہیڈن شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments