اٹلی ریسکیو کئے گئے تارکین وطن قبول کرنے پر آمادہ

برلن …. اٹلی نے بحیرہ روم میں ریسکیو کئے جانے والے تارکین وطن کو قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے جس کے مطابق جب تک یورپی یونین اس بابت ایک حکمت عملی وضع نہیں کرتی اور ان تارکین وطن کو مناسب انداز سے مختلف یورپی ریاستوں میں تقسیم کرنے پر اتفاق نہیں ہو جاتا۔ اٹلی تب تک ان تارکین وطن کو قبول کرتا رہے گا۔ اطالوی وزیرخارجہ اینزو ماویرو نے برلن میں اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس سے بات چیت کے بعد کہا کہ یورپی یونین اس سلسلے میں آئندہ پانچ ہفتوں میں ایک حل پیش کر دی گی۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اس عرصے میں اٹلی بحیرہءروم میں ریسکیو کیے جانے والے تارکین وطن کو اپنے ہاں آنے کی اجازت دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں