اس دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو معذوری کے باوجود بھی بلند حوصلے سے اپنے فن کے جوہر دکھا کر ثابت کر رہے ہیں کہ انہوں نے معذوری کو شکست دے دی ہے۔ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے گیبرل ہیریڈیا نامی ایک نوجوان بھی ان ہی میں سے ایک ہیں، جو پیدائشی طور پر ہاتھوں سے معذور ہیں لیکن ایک ماہر حجام کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ہیریڈیا ہاتھ نہ ہونے کے باجود بھی بازوؤں کی مدد سے لوگوں کی منفرد ہیئر اسٹائلنگ کرتے ہیں جسے دیکھ کر سب دنگ رہ جاتے ہیں۔وہ اپنی شاندار ہیئر اسٹائلنگ کی مہارت کبھی ہیئر مشین سے تو کبھی بازو کی مدد سے قینچی پکڑے کر دکھاتے ہیں۔حال ہی میں ہیئر اسٹائلنگ کرتے ہوئے ان کی ویڈیو ایک گاہک نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی، جس کے بعد اب یہ وائرل ہوگئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments