انڈونیشی زلزلے میں مرنیوالے 91 ہوگئے

جکارتہ…..انڈونیشی جزیرے لومبو میں اتوار کو آنے والے 7.0شدت کے زلزلے میں اب تک 91افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔ جبکہ 200سے زائد افراد زخمی ہیں۔زیادہ تر افراد کی موت ملبہ گرنے کی وجہ سے ہوئی۔ ہزاروں گھر تباہ ہوگئے۔رات بھر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ریلیف کے کاموں میں مشکلات پیش آئی اور ریسکیو اہلکاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں کی تعدا د میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اسکے پڑوسی جزیرہ بالی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی عمارت کو بھی زلزلے کے جھٹکوں سے نقصان پہنچا لیکن پروازیں جاری رہی۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی تھی اور لوگوں سے سمندر سے دور رہنے کی اپیل کی گئی۔بعدازاں سونامی کی وارننگ کو واپس لے لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں