یورپ میں داعش کی دہشت گردی کا خطرہ

برلن۔۔۔ جرمنی کے محکمہ انٹرنل سکیورٹی کے سربراہ ہانس جارج مابین نے کہا ہے کہ داعش نے یورپ میں دہشت گرد کارروائیوں پر اپنی توجہ مرکوز کردی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ عراق اور شام میں شکست کے بعد داعش کے عناصر یورپ کا رخ کررہے ہیں۔ ہانس جارج نے کہا کہ داعش نے اب یورپ کو اپنی دہشت گردکارروائیوں کا مرکز بنانے کا پروگرام تیار کیا ہے۔جرمنی کے محکمہ انٹرنل سکیورٹی کے سربراہ نے کہا کہ داعش نے چھوٹے چھوٹے گروہوں میں تقسیم ہوکے یورپ میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا منصوبہ تیار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ جرمنی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے کیونکہ القاعدہ اور داعش جرمنی کو بدستور دشمن ملک سمجھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں