دبئی: متحدہ عرب امارات کی ایمنسٹی اسکیم میں پاکستانیوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور رپورٹ کے مطابق ہفتے بھر میں 1100 پاکستانیوں نے اس سلسلے میں قونصل خانے سے رابطہ کیا ہے۔ یکم اگست سے شروع کی گئی ایمنسٹی اسکیم کے سلسلے میں 700 پاکستانیوں نے امیگریشن سینٹر اور 400 نے قونصل خانے سے رابطہ کیا۔واضح رہے کہ اماراتی مشن کی جانب سے شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت پاکستانیوں کو پیغام دیا گیا تھا کہ وہ اس سے فائدہ اٹھا کر اپنا تشخص ٹھیک کرکے اپنا دفاع کریں۔ اماراتی حکومت ایمنسٹی لینے والوں کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کر رہی ہے، انہیں نجی ائیرلائن کے ذریعے فری ٹکٹ جاری کیے جارہے ہیں، کاغذات کی تیاری اور امیگریشن فیس کی مد میں مالی معاونت دی جارہی ہے۔دوسری جانب ایمنسٹی لینے والوں کو آؤٹ پاسسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں اور ان کے ویزے کی معیاد 7 ماہ تک بڑھائی جارہی ہے تاکہ لوگ روزگار تلاش کرسکیں۔قونصل جنرل جاوید حسن کے مطابق پاکستانی مشن نے اب تک 400 افراد کو سفری دستاویز جاری کی ہیں
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments