کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف کرپشن اسکینڈل میں مزید تین نئی فرد جرم عائد کردی گئیں۔سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ملائیشیا کے اینٹی کرپشن کمیشن نے 3 جولائی کو کوالالمپور میں واقع ان کی ذاتی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نجیب رزاق کے خلاف کرپشن اسکینڈل سے متعلق کوالالمپور کی عدالت میں سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزیراعظم پر 3 نئے منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کردیئے، الزامات ثابت ہونے پر ہر ایک الزام پر انہیں 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کرپشن اسکینڈل کیس میں ان پر 4 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔ نجیب رزاق پر اپنے دور حکومت میں سرکاری فنڈ سے 10.3 ملین ڈالر کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقلی اور طاقت کے غلط استعمال سمیت 4 الزامات عائد کیے گئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments