طرابلس ۔۔۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سینکڑوں افراد نے اٹلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں طرابلس میں اٹلی کے سفیر گسپے پیرونی کے اس بیان کی مذمت کی گئی کہ جس میں انہوں نے انتخابات کے انعقاد کے موزوں نہ ہونے کی بات کی ہے۔متعدد سول سوسائٹیوں اور یوتھ تنظیموں کی شرکت سے منعقدہ اس مظاہرے میں لیبیا کے حق خود مختاری کی اور دیگر ممالک کی طرف سے اس حق کی خلاف ورزی کے سدباب کی اپیل کی گئی ہے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں اٹھائے پلے کارڈوں پر اٹلی کے لیبیا پر قبضے اور لیبیا کے عوام کی مزاحمت سے متعلق تحریریں درج تھیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیبیا اٹلی کا مال نہیں ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments