مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ پر لگائی گئی پابندیوں کے خلاف تیسرے آزادی بحری جہاز نے غزہ کی بندرگاہ سے بحر روم کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔ غزہ کے محاصرے کو توڑنے کی قومی تحریک کے ترجمان بصام المناسرہ نے غزہ کی بندرگاہ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم آزادی جہاز کے تیسرے سفر کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔مناسرہ نے کہا کہ اس سفر کا مقصد عالمی رائے عامہ کی توجہ اس طرف مبذول کروانا ہے کہ علاقائی ساحلوں پر فلسطینیوں کا حق ہے۔ غزہ کو دنیا سے منسلک کرنے والی بندرگاہ کی تعمیر کو بین الاقوامی قوانین کی ضمانت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جو کارروائیاں کی جا رہی ہیں یہ صیہونی دہشت گردی کے خلاف ایک پْر امن بحری احتجاجی مظاہرہ ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments