کابل…طالبان عسکریت پسندوں نے غزنی شہر پر چڑھائی کر دی جس کے بعد جھڑپیں ہوئیں اورمارٹر گولے بھی فائر کیے گئے ،اب تک 38افرادکے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، ادھرصوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طالبان نے یہ حملہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کیا،طالبان ملکی فوج حملہ آوروں کو پسپا کرنے کی کوشش میں ہیں اور اس وقت پورے شہر میں خوف و ہراس ہے، سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کے علاوہ کئی شہریوں کے مکانات بھی مارٹر گولوں کی زد میں ہیں، غزنی شہر کی گلیوں میں طالبان حملہ آوروں کی لاشیں کئی جگہ پڑی ہوئی ہیں۔ طالبان نے شہر کے راستوں کو بند کر دیا اور ایک عمارت میں چھپ کر پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت پر فائرنگ کی۔دوسری جانب طالبان ترجمان نے بھی غزنی میں کیے گئے حملے کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں اور طالبان کی جانب جاری بیان میں اس حملے میں متعدد افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اورکہاگیا ہے کہ جنگجوئوں نے شہر کے اہم مقامات پر قبضہ کر لیا ہے اور چیک پوسٹ پر قبضہ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments