ٹوکیو…. ٹوکیو کے شمالی علاقے تاناشی ایلیمنٹری اسکول میں تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا۔ اور کام کے سلسلے میں کچھ کھدائی بھی ہورہی تھی۔ اسی کھدائی کے دوران ایک مرحلہ ایسا بھی آیا جب مزدوروں کے چلائے ہوئے پھاوڑے زمین پر پڑتے ہی جھٹکے کا شکار ہوئے ۔ اس کے بعد انہوں نے احتیاط سے کھدائی شروع کی تو اسکول کے نیچے سے دوسری جنگ عظیم کا ایک بڑا مال خانہ دریافت ہوا ہے جس میں302کارتوس اور8ہینڈ گرینیڈز کے علاوہ 1400گنیں اور 1200تلواریں موجود تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ 1945ء میں جب جاپانیوں نے ہتھیار ڈالدیئے تو ان ہتھیاروںکو انکے مالکان نے دشمنوں کی نظر سے پوشیدہ رکھنے کیلئے زمین میں دفن کردیا تھا۔ مقامی بلدیاتی افسر نے جو شعبہ تعلیم کے نگراں بھی ہیں اسکول کے نیچے سے اس مال خانے کی دریافت پر بیحد حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہناہے کہ برسہا برس تک زمین کے نیچے دبے رہنے کے نتیجے میں سارے ہی ہتھیار زنگ آلود ہوچکے ہیں۔ یعنی اب انہیں دوبارہ استعمال کرنا ممکن ہی نہیں لیکن پھر بھی انکی اپنی ایک تاریخی حیثیت ہے اور اس لئے انہیں محفوظ رکھا جائیگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments